امریکی ریاست کیرولینا میں بارش و سیلاب سے زندگی مفلوج ہوگئی ،ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست کیرولینا میں بارش و سیلاب سے زندگی مفلوج ہوگئی ،ایک شخص ہلاک

کیرولینا (آن لائن) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں بارش اور سیلاب سے زندگی مفلوج ہوگئی، ایک شخص ہلاک اور دوسرا لاپتا ہوگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ریسکیو اہل کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کو تلاش کررہا ہے،غائب ہونے والے شخص کے ساتھ موجود خاتون کی لاش مل چکی ہے، دونوں کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی تھی، مسلسل بارش سے سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا ہے۔ گاڑیاں پانی میں ڈوبی دکھائی دے رہی ہیں، علاقے کا چھوٹا پ±ل بھی بہہ گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

مزید : عالمی منظر