افغانستان میں سویلین ہلاکتوں پر ایمنسٹی کی طرف سے امریکا پر تنقید

افغانستان میں سویلین ہلاکتوں پر ایمنسٹی کی طرف سے امریکا پر تنقید

نیویارک (آن لائن)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے افغان سویلین ہلاکتوں کے حوالے سے امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق پیر کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ہزاروں افغان سویلین افراد کے خاندان انصاف سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے پاس امریکی فوج کے خامیوں سے پ±ر نظام انصاف کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ یاد رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے بھی امریکی فوج کے ہاتھوں عام افغان شہریوں کی ہلاکتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...