غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے ترکی لایا جائے گا،ترک حکومت کا اعلان

غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے ترکی لایا جائے ...

انقرہ(آن لائن)ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے ترکی لایا جائے گا۔ یہ اعلان اتوار کی رات کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے انقرہ میں کہا کہ زخمی فلسطینیوں کی ترکی منتقلی پیر سے شروع ہو رہی ہے ۔ انتظامی اقدامات اور محفوظ فضائی راستے کے لیے اسرائیلی اور مصری حکومتوں سے بات چیت جاری ہے۔ ممکنہ طور پر ہزاروں زخمی فلسطینیوں کو ترکی لایا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر