خانہ کعبہ کی چھت پر کیمرے سے بیت اللہ کا نظارہ ممکن ہو گیا

خانہ کعبہ کی چھت پر کیمرے سے بیت اللہ کا نظارہ ممکن ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جدہ(آن لائن)بیت اللہ کا طواف اور خانہ کعبہ کا دیدار مسلمانان عالم کی دلی تمنا ہوتی ہے، لیکن ضروری نہیں کہ ہرایک کی یہ خواہش پوری بھی ہو۔حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پر ایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف کا دیدار ممکن ہوگیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خصوصی کیمرے کی مدد سے آپ مسجد حرام اور توسیع حرم کے شاہ عبداللہ پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔ کیمرے سے آپ خانہ کعبہ کے گردو پیش دن رات کام میں مشغول کرینیں اور معماروں کوکام میں مصروف دیکھ سکیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -