مسرت عالم کو جموں جیل منتقل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ‘مسلم لیگ جموںوکشمیر

مسرت عالم کو جموں جیل منتقل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ‘مسلم لیگ جموںوکشمیر

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر مسلم لیگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قابض انتظامیہ پارٹی کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنماءمسرت عالم بٹ کو سرینگر سے جموں کی جیل میںمنتقل کرنے کی سازش کررہی ہے ۔ مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسرت عالم بٹ کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قراردیئے جانے کو ایک گہری سازش کا پیش خیمہ قراردیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں جمواں سٹی پولیس اسٹیشن میں سال 2007 کے ایک فرضی کیس میں ملوث ظہار کیا گیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی مسرت عالم بٹ مسلسل غیر قانونی طورپر نظربند ہیںجیل میں ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ا±دھر مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین محمد یوسف میر نے پارٹی رہنماﺅں اورکارکنوں کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے مسرت عالم بٹ کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوںنے جدوجہدآزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنماءشیخ عبدالعزیز کو شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...