بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلا ش کریں‘پروفیسر عبدالغنی بٹ

بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل تلا ش ...

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرکا ایسا حل تلاش کریں جو کہ کشمیریوں سمیت تنازعے کے تینوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہو۔ سرینگر میں اپنی پارٹی مسلم کانفرنس کے صدر دفتر پر منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءکے خطے میں نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔

 اور دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں پر زوردیا کہ وہ اس دیرینہ مسئلے کے پر امن حل کیلئے اقدامات کریں تاکہ خطے میں جوہری بحران کے خطرے سے بچا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین بھی اس تنازعے میں شامل ہے اوراس لئے مسئلہ کشمیر کے پر امن کے بغیر خطے میں پائدیار امن و سلامتی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔پروفیسر بٹ نے مذید کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔ تقریب میں حریت رہنماءمختار احمد وازہ ،جہانگیر احمد بٹ ، محمد سلطان ماگرے اور معروف احمد شاہ بھی موجود تھے ۔

مزید : عالمی منظر