کنزرویٹو نے اقلیتوں کے لئے کچھ نہیں کیا،سعیدہ وارثی

کنزرویٹو نے اقلیتوں کے لئے کچھ نہیں کیا،سعیدہ وارثی

لندن(بیورورپورٹ)غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر مستعفی برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے نسلی اقلیتی ووٹروں کو نظرانداز کیا، قدامت پسند پارٹی کو آئندہ انتخابات میں شکست ہوگی۔غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی نڑاد سابق وزیر سعیدہ وارثی نے خبردار کیا کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جماعت کنزرویٹوز آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں نسلی اقلیتی ووٹروں کو نظرانداز کرنے کے باعث شکست سے دو چار ہوجائے گی۔ سعیدہ وارثی گذشتہ ہفتے برطانوی حکومت کی غزہ کے بارے میں پالیسی پر احتجاجاً مستعفی ہوگئی تھیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ میں لکھا تھا کہ وہ ڈیوڈ کیمرون کی اخلاقی طور پر ناقابل دفاع اسرائیل نواز پالیسی کی مزید حمایت نہیں کرسکتیں۔ وارثی نے برطانوی اخبارات سنڈے ٹائمز اور انڈی پینڈنٹ میں کو دیے گئے انٹرویو میں خبردار کیا کہ کنزرویٹو آئندہ انتخابات میں شکست کے لئے تیار ہوجائیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...