امریکہ ٗ نو سالہ بچہ مگر مچھ سے جان بچانے میں کامیاب ٗ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

امریکہ ٗ نو سالہ بچہ مگر مچھ سے جان بچانے میں کامیاب ٗ زخمی حالت میں ہسپتال ...

فلوریڈا (این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا میں نو سالے بچے نے نو فٹ لمبے مگرمچھ سے جان بچا ئی اور مگر مچھ کو مار بھگانے میں کامیاب رہا میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمز بارنی مگر مچھ سے لڑائی میں زخمی ہو ئے اور اب آرنلڈ پلمر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انھوں نے اس واقعے کے تفصیل بتاتے ہوئے کہا وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سائیکل چلا رہے تھے کہ اس دوران انھوں نے جھیل میں نہانے کا فیصلہ کیا۔بارنی سینٹ کلاؤڈ کی توہو جھیل میں نہا رہے تھے کہ اس دوران انھیں لگا کہ ان کے ساتھ کوئی کھیل رہا ہے اور پھر انھیں کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہوا۔بارنی کے مطابق انھوں نے پانی میں ہاتھ ڈالا اس چیز کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک مگرمچھ کے جبڑے اور دانتوں پر ہاتھ لگا۔اس موقع پر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کرنا چاہیے تاہم فوراً سنبھل کر مگرمچھ کو مارنا شروع کر دیا اور اس دوران میں تھوڑی ہمت کر کے مگرمچھ کا جبڑا تھوڑا سا کھولا اور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

جیمز بارنی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق بارنی کو دانتوں اور پنجوں کے 30 زخم آئے ہیں اور مگرمچھ کا ایک دانت ان کی جلد میں رہ گیا تھا بارنی اس دانت کو اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے تاہم حکام اس کو اپنے ساتھ لے گئے تاکہ مگرمچھ کا سراغ لگانے میں مدد مل سکے۔حکام کے اندازے کے مطابق مگرمچھ کی لمبائی نو فٹ اور وزن 226 کلوگرام کے قریب ہے اس مگرمچھ کو تلاش کر کے پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...