مسلہ کشمیر قوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے سے حل کیا جائے ‘جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر

مسلہ کشمیر قوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے سے حل کیا جائے ‘جماعت اسلامی ...

سری نگر(کے پی آئی)جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے کہا کہ جماعت کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موقف واضح ہے کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے ذریعے سے حل کیا جائے ۔ اگر بالفرض اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر کسی وجہ سے عمل آوری ممکن نہیں ہوپائے گی تو پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے سے جن میں کشمیریوں کے حقیقی نمائندے شامل ہوں اس مسئلے کاکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نکالا جانا چاہیے ۔جماعت اسلامی ضلع بڈگام کا سالانہ اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے ان سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کی مانگ کی ہے جو برسابرس سے قیدوں میں بند پڑے ہوئے ہیں اور جنہوں نے اپنی سزا کی معیاد بھی پوری کرلی ہی۔ انہوں نے حالیہ مہینوں کے دوران ان گرفتار نوجوانوں کی بھی فوری رہائی کی مانگ کی ہے جنہیں ریاست کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا ہی۔

ڈ

اکٹر عبدالحمید فیاض نے کہا کہ یہ نوجوان زیر تعلیم ہیں اور جیلوں میں بند رکھے جانے سے ان کا تعلیمی کیرئیر تباہ ہوجائے گا۔ڈاکٹر عبدالحمید فیاض نے کہا کہ جماعت اسلامی عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اتحاد کی داعی جماعت ہے اور جماعت کا یہ ماننا ہے کہ اس وقت عالمی سطح پر جس صورتحال سے امت دوچار ہے وہ آپسی نااتفاقی کا ہی نتیجہ ہی۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امت کی صفوں میں اتحاد ہوتا تو مٹھی بھر یہودیوں کی فلسطین میں ظلم و جبر روا رکھنے کی کبھی جرات نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بلال فلپس کی بات حقیقت پر مبنی ہے کہ سوائے اسرائیل کے تمام عرب پر اسرائیل کی حکمرانی ہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مقامی سطح پر بھی اتحاد ملت کی خواہاں ہے اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما کرام اپنے خطابات اور بیانات میں دوسرے مکتبہ فکر سے وابستہ لوگوں کی دل آزاری کرنے سے گریز کریں اور اتحاد امت کوکوئی بھی طبقہ زک نہ پہنچائیں۔ امیر جماعت محمد عبداللہ وانی کی اپیل کو دہرایا گیا کہ عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔دن بھر جاری رہنے والے اس اجتماع میں امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر محمد عبداللہ وانی نے سورہ واقعہ کی آیات بنیات کی روشنی میں درس قرآن پیش کیا۔ عقائدمیں سے عقیدہ توحید اور عقیدہ آخرت کی وضاحت کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ اعمال قبول ہونے کے لیے لازمی ہے کہ ہمارا ایمان عقیدہ توحید، عقیدہ رسالت اور عقیدہ آخرت پر راسخ ہونا چاہیی۔ اجتماع میں نائب امیر جماعت اسلامی نذیر احمد رعنا کی صدارت میں ایک محفل مذاکراہ بھی منعقد ہوا جس میں نائب امیر جماعت کے علاوہ طارق احمد مکی، غلام محمد قریشی اور خاکی محمد فاروق نے موجودہ معاشرتی بگاڑ اسباب و علاجکے موضوع پر خطابات کیی۔غازی معین الاسلام ندوی نے نظام خلافت کی اہمیت و ضرورت کے عنوان سے خطاب کیا جبکہ ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ جموں و کشمیر عمر سلطان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ نماز عصر کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...