سفید مکھی کے انسداد سے کاٹن لیف کرل وائرس پر قابوپایاجاسکتاہے: محکمہ زراعت

سفید مکھی کے انسداد سے کاٹن لیف کرل وائرس پر قابوپایاجاسکتاہے: محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)کپاس کے کاشتکارفصل پر سفید مکھی کا انسداد کرکے کاٹن لیف کرل وائرس (CLCV)پر قابو پا سکتے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق میزبان پودے اور جڑی بوٹیاں سفید مکھی کی افزائش کا سبب بنتی ہیں جو کپاس پر وائرس کے پھیلاﺅ میں مددگار ہے۔ وائرس کی متبادل میزبان خوراکی جڑی بوٹیوں میں مکو، لیہہ، لیہلی، کرنڈ، لینٹانا، ہزاردانی، رتن جوت، پٹھ کنڈا، اَک اور اِٹ سِٹ وغیرہ شامل ہیں
لہٰذا ان جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔ کپاس کی سفید مکھی کے متبادل میزبان خوراکی پودوں مثلاً بھنڈی، آلو، تمباکو، بینگن، حلوہ کدو، کھیرا، تر، کریلا، ٹماٹر، تربوز، ٹینڈا، خربوزہ، سورج مکھی اور مرچ پر سفید مکھی کے کنٹرول پر خصوصی توجہ دیں تاکہ سفید مکھی ان پر پرورش پاکر کپاس کے کھیتوں پر حملہ کرنے اور وائرس پھیلانے کا سبب نہ بن سکے۔

مزید :

کامرس -