ملکی تاریخ میں پہلی بار تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نمائش ہوگی: چیئرمین آباد

ملکی تاریخ میں پہلی بار تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نمائش ہوگی: چیئرمین ...

کراچی(اکنامک رپورٹر )ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز ( آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی تعمیراتی سیکٹر کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے تین روزہ آبادانٹرنیشنل ایکسپو 2014 کا افتتاح آج کیا جائیگا جس میں وفاقی ،صوبائی وزیروں سمیت اہم حکومتی شخصیات،عہدیداران کے سی سی آئی، ایف پی سی سی آئی ،نکاٹی،سائیٹ ،کاٹی،فیڈرل بی ائیریا،سائیٹ سپرہائی وے سمیت دیگر کے عہدیدران اور بلڈرزوڈیولپرزکی بڑی تعداد شرکت کریگی۔یہ بات انہوں نے پیر کے روزایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز کی جانب سے منعقد کی جانے والی نمائش کے انتظامات مکمل کیے جانے اور دیگر اہم امورپر بریفنگ دیتے ہوئے کہی اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین سلیم قاسم پٹیل،وائس چیئرمین آباد حنیف گوہر،ریجنل چیئرمین حارث مٹھانی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کی جانب سے ملکی تاریخ کی پہلی تعمیراتی سیکٹر نمائش کا انعقادبین الاقوامی سطح پر پاکستانی تعمیراتی سیکٹر کومتعارف کرانے سمیت ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں اور اس سے وابستہ 80 سے زائد انڈسٹریز کو متحرک وفروغ دینے کے لیے کیا جارہا ہے ۔

جس سے ملک کو مثبت امیج بھی ابھرے گا اور تعمیراتی سرگرمیوں کو جدت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر تعمیراتی سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آباد اہم کرداراداکررہا ہے تاکہ حکومت زرعی سیکٹر کے بعد دوسرے بڑے روزگارفراہم کرنے والے تعمیراتی سیکٹر پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرنے کے لیے اپنا کرداراداکرے ۔انہوں نے کہا کہ آباد انٹرنیشنل ایکسپو کے ذریعے ملک کے تعمیراتی سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی ،فرسودہ نظام تعمیرات کی بجائے جدید خطوط سے آراستہ رہائشی منصوبوں اور کم لاگت مکانات کی تعمیر کے ذریعے عوام کو مکان کی فراہمی پرآگاہی فراہم کی جائیگی ۔چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی شہر اور ملک کی تعمیراتی سرگرمیوں کا اجاگر کرنے اور ملک کامثبت امیج پیش کرنے کے لیے آباد کی جانب سے آج 12 اگست تا 14 اگست 2014 تک آباد ایکسپو کا انعقادکیا جارہا ہے جس میں بین الاقوامی اورمقامی ماہر تعمیرات کی شرکت کے ساتھ ساتھ 80 سے زائد تعمیراتی صنعت سے وابستہ انڈسٹریز بھی شرکت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی شہر کی سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاویزات اور کچی آبادیوں سے شہر کاحسن بھی خراب ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب کچی آبادیاں جرائم پیشہ عناصر کی آماہ جگہہ بن چکی ہیں،انہوں نے بتایا کہ کراچی میں موجود کچی آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کو کوئی ڈیٹا موجودنہیں ہے جوکہ تشویش کا باعث ہے جسکے لیے حکام بالااور اخبارات والیکٹرانک میڈیا کو بھرپورکرداراداکرناہوگا۔۔محسن شیخانی نے بتایا کہ امریکہ میںمنعقد کیے گئے ورلڈبینک کی جانب 6 گلوبل ہاوسنگ فنانس کانفرس میں پاکستان چپیٹر کو نظراندازکردیا گیا تھا جبکہ بھوٹان،بنگلہ دیش،بھارت کانام موجودتھا لیکن آباد اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کئی گئی کوششوں کے بعد آباد کی جانب سے پاکستانی ہاوسنگ سیکٹر پر طویل بریفنگ دی گئی اور یہ باورکرایا گیا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سب سے کم لاگت میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین آباد سلیم قاسم پٹیل نے کہا کہ آباد کی جانب سے اپنا گھر مضبوط کرنے کے لیے آبادایکسپو کا انعقادکیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پیش کی گئی ہاوسنگ اسکیم سے بھرپورفائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جسکے ذریعے کم لاگت کے تحت غریب عوام کو بارہ لاکھ روپے میں مکان فراہم کیا جاسکتا ہے لیکن ابتک وزیراعظم کی ہاوسنگ اسکیم پرکوئی عمل درآمد سامنے نہیں آیا ہے ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...