یوم آزادی ‘سٹیٹ بینک میں خصوصی نمائش ہو گی

یوم آزادی ‘سٹیٹ بینک میں خصوصی نمائش ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے پی پی) یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں خصوصی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ پیر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے میوزیم اور آرٹ گیلری کے شعبے نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ نمائش کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو آزادی کی تاریخ اور اس کے بعد کی جدوجہد کے بارے میں آگہی فراہم کرنا ہے۔

 اس سال نمائش اس اعتبار سے منفرد ہے کہ یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ دونوں حصے 1947ءسے آج تک کے واقعات تاریخی ترتیب میں شامل کئے گئے ہیں۔ ضروری ہے کہ نوجوان نسل نہ صرف جدوجہد آزادی پر فخر محسوس کرے بلکہ اس نئی مملکت کو درپیش مشکلات اور مسائل سے بھی آگاہ ہو۔ پہلے حصے میں 1947ءسے 2014ءتک کے اخبارات کے تراشوں کے ذریعے پاکستان کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے حصے میں سیاسی رہنما¶ں اور اہم واقعات کی کمیاب تصاویر کے ذریعے پاکستان کی سیاسی تاریخ پیش کی گئی ہے۔ تحریک پاکستان ایک تاریخ ساز اور کامیاب سیاسی تحریک تھی جس نے مغرب میں چار یونٹس اور مشرق میں بنگال کے ایک حصے کو یکجا کر کے ایک آزاد قومی ریاست کو جنم دیا۔

مزید :

کامرس -