پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک ہیڈ آفس میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیک کاٹ کر کیا گیا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک ہیڈ آفس میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیک کاٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کیک کاٹ کر کیا گیا۔ صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے بینک افسران اورسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ زندہ قومیں یوم آزادی اور دیگر قومی تہوار انتہائی جوش و خروش سے مناتی ہیں تاکہ موجودہ نوجوان نسل کو ان کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو بینک ہیڈ آفس، زونل آفسز اور صوبہ بھر میں اپنی برانچوں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ۔
ہے اور 13 اگست سے تمام بلڈنگز پر لائٹس بھی لگا دی جائیں گی۔ محمد ایوب نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒاور تحریک آزادی کے دیگر رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بینک میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور 14 اگست کو ناصر باغ سے یوم آزادی کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی اور الحمراءہال میں منعقدہ تقریب میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -