قطر سے رواں سال گیس کی درآمد شروع ہو جائیگی ، وزیرپٹرولیم

قطر سے رواں سال گیس کی درآمد شروع ہو جائیگی ، وزیرپٹرولیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                      اسلام آباد (آئی اےن پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے رواں سال گیس کی درآمد شروع ہوجائے گی،گوادر پر ٹرمینل تعمیر کر کے ایران سے ایل این جی درآمد کی جائے گی۔ایک انٹرویومیںوفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد میں کم از کم قیمت اور شفافیت کو ترجیحی دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ گیس کی درآمد کے لئے بندرگاہ پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر جاری ہے، جو رواں سال دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام جاری ہے، منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ملکوں کے ماہرین کا اجلاس رواں ماہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاہم حکومت ایران سے دوسرے منصوبوں کے تحت گیس کی درآمد پر کام کر رہی ہے، گوادر میں ٹرمینل کی تعمیر کے بعد ایران سے ایل این جی درآمد کی جاسکے گی، جبکہ تاپی گیس پائپ منصوبے پر بھی دستخط کئے جاچکے ہیں۔

مزید :

کامرس -