آلات جراحی کی برآمدات کا حجم 1ارب 35کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

آلات جراحی کی برآمدات کا حجم 1ارب 35کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                کراچی (این این آئی)گذشتہ پانچ سال کے دوران آلات جراحی کی برآمدات کا حجم 1 رب 35کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستان 183 ممالک کو سرجیکل آلات برآمد کر رہا ہے۔گذشتہ پانچ سال میں قومی خزانے میں آلات جراحی کی برآمدات کا حصہ 1 ارب 35 کرور ڈالر تک بڑھ گیا، مالی سال 2008-9 میں آلات جراحی کی برآمدات کے زریعے 25 کروڑ 35لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا، جو مالی سال 2012-13 میں 30کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، 5 سال کے دوران پاکستان نے امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور برازیل سمیت دنیا کے 183 ممالک کو آلات جراحی برآمد کئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال آلات جراحی کی برآمدات 10فیصد اضافے کے ساتھ 33 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہیں، مالی سال 2013 میں30کروڑ35لاکھ ڈالر مالیت کے آلات جراحی برآمد کئے گئے تھے۔

مزید :

کامرس -