احتجاجی سیاست سے کاروبار بُری طرح متاثرہو رہے ہیں:ملک شاہدسلیم

احتجاجی سیاست سے کاروبار بُری طرح متاثرہو رہے ہیں:ملک شاہدسلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( کامرس ڈیسک )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ ملک میں جاری احتجاجی سیاست سے کاروبار بُری طرح متاثرہو رہے ہیں ، عید کے دوران ہفتہ چھٹی اور پھر اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہے اور حالیہ تمام بحران میں کاروباری طبقہ بُری طرح متاثر ہوا ہے ،راولپنڈی چیمبر تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کرتا ہے کہ عوام اور تاجروں پر رحم کیا جائے اورمسائل کو مذاکرات سے حل کیا جائے تا کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں سابق صدور کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ملک شاہد سلیم نے کہاکہ پورے ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہے اور تاجروں کے مال سے لدے کنٹینرزپکڑ لئے گئے ہیں جس سے مال خراب ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،کاروباری برادری کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے ،بد امنی، توانائی بحران اور ٹیکسسز کے بوجھ نے کاروبار کرنا مشکل کر دیا ہے اور حالیہ سیاسی تحریکوں کی وجہ سے جہاں کاروباری طبقہ غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہے وہاں کسٹمرز بھی کاروباری مراکز کا رخ کرتے کتراتے ہیں ،ملک کی اقتصادی حالت اس وقت کسی ایڈونچر کی متحمل نہی ہو سکتی ،حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھ کر بات چیت اے ایسا حل تلاش کرے جو تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہو ۔
۔قائمقام صدر نے کہا کہ راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے سے شہر میں عملاً کاروباری ماحوال بُری طرح متاثر ہوا ہے ،چیمبر نے اپنے پلیٹ فارمز سے حکومت سے کئی بار مطالبہ کر چکا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ سے متاثر ہونے والے تاجروں کو امسال ٹیکس چھوٹ دی جائے تا کہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کرادر ادا کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری جمہور ی روایات کے حق میں ہے اور اس حوالے سے حکومت کے ہر موقف کی تائید کرے گی ،حخومت کو تشدد کی بجائے مذاکرات کی راہ اپنانی ہو گی اسی میں ہی ملک و قوم کی بقاءہے اور اسی میں ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے ۔

مزید :

کامرس -