زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم ہوسکتی ہے:ماہرین

زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم ہوسکتی ہے:ماہرین

فیصل آباد (بیورورپورٹ)ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائےگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے ۔

کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جینیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

مزید : کامرس