ڈائریکٹر،شاعر و نغمہ نگار کے ایس کاظمی کا عینی طاہرہ کے ساتھ معاہدہ

ڈائریکٹر،شاعر و نغمہ نگار کے ایس کاظمی کا عینی طاہرہ کے ساتھ معاہدہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے معروف ڈائریکٹر،شاعر و نغمہ نگار کے ایس کاظمی کے ساتھ گیتوں اور ویڈیوز کی ریکارڈنگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔گزشتہ روز ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے بتایا کہ فن کی دنیا کی عظیم شخصیت کے ساتھ معاہدہ میری خوش نصیبی ہے۔کے ایس کاظمی میری آنے والی تمام ویڈیوز کی ڈائریکشن کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ میرے لئے گیت بھی لکھیں گے۔میری دبئی میں بنائی جانے والی ویڈیو کا پوسٹ پروڈکشن کام مکمل ہوچکا ہے اور جلد ہی یہ ویڈیو تمام چینلز سے آن ائیر ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں عینی طاہرہ نے بتایا کہ میں ایک پروفیشل آرٹسٹ ہوں اور ہمیشہ پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔کے ایس کاظمی کی پروفیشنل اپروچ دیکھ کر ان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...