میں فلم ”بمبئے سمورائے “ کا حصہ نہیں ہوں ۔ابھے دیول

میں فلم ”بمبئے سمورائے “ کا حصہ نہیں ہوں ۔ابھے دیول

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ابھے دیول نے کہا ہے کہ وہ فلم ”بمبئے سمورائے“ کا حصہ نہیں ہے۔ مذکورہ فلم دیوبینگل بنانے جارہے ہیں جس میں کرینہ کپور کو کاسٹ کئے جانے کی بازگشت ہے ابھے دیول نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر وضاحت کی ہے کہ وہ اس فلم میں نہیں ہیں گو کہ ان کو دیوبینگل کا کام بے حد پسند ہے۔ اس فلم میں ہریتک روشن مختصر کردار(کیمیو رول) کے لئے کاسٹ کئی جارہے ہیں جبکہ مرکزی کردار فرحان اختر اور کرینہ کپور ادا کریں گے۔

مزید : کلچر