ہالی وڈ فلم ”ان بروکن“ 25دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ہالی وڈ فلم ”ان بروکن“ 25دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

لاس اینجلس( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم ان بروکن کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بطور ہدایت کارہ انجلینا جولی کی یہ دوسری فلم ہے۔ فلم دو ہزار دس میں معروف امریکی مصنفہ لورا ہلن برانڈ کی لکھی گئی کتاب سے ماخوذ ہے جس میں جنگ عظیم دوم کے دوران ایک امریکی اولمپک رنر لوئس زیمپرینی کے جنگی قیدی بننے کی سچی داستان پیش کی گئی ہے۔ ڈرامہ اور ایکشن سے سجی اس فلم کو پچیس دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید : کلچر