شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ اصلاح پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘ بابر علی

شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ اصلاح پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘ بابر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار بابر علی نے کہا ہے کہ شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ اصلاح پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘ اگر بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں بھی جدید تقاضوں کے مطابق فلم انڈسٹری کو آگے لیکر جانا ہو گا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار بابر علی نے کہا کہ جس طرح دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے اسی طرح فلمیں پسند کرنیوالے شائقین بھی بدل رہے ہیں اور اب شائقین بھڑکوں والی فلمیں دیکھنے کی بجائے اصلاحی فلموں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہو گا۔

مزید :

کلچر -