اداکارہ صائمہ خان کی فلم ” عیاش “ 14اگست کو ریلیز کی جائیگی

اداکارہ صائمہ خان کی فلم ” عیاش “ 14اگست کو ریلیز کی جائیگی

لاہور ( این این آئی) اداکارہ صائمہ خان کی پنجابی فلم ” عیاش “ 14اگست کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی ۔ مذکورہ فلم عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جانا تھی مگر مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کو دیکھنے کے بعد نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم میں غیر مہذہب گانوں اور فحش مناظر کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کاٹ چھاٹ کے بعد فلم کو نمائش کی اجازت دیدی گئی ہے اور اب فلم 14اگست کے دن سے پورے پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...