فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے‘حرابٹ

فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے‘حرابٹ

لاہور(آئی این پی) ماڈل حرابٹ نے کہا ہے کہ فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں فی الحال زیادہ توجہ ماڈلنگ پر دے رہی ہوں۔ ”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حرابٹ نے کہا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا شعبہ دن بدن مضبوط ہوتا جارہا ہے کیونکہ ہر روز کوئی نیا چہرہ ماڈلنگ کیلئے آ رہا ہے اور میری بھی ساری توجہ ماڈلنگ پر مرکوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرنے کی بہت سی پیش کش ہوئی ہیں لیکن میں فی الحال ماڈلنگ ہی کروں گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...