اداکارہ نشا چوہدری نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

اداکارہ نشا چوہدری نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور ( این این آئی) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی اداکارہ نشا چوہدری نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نشا چوہدری پچھلے کئی ماہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے دبئی میں اپنے بھائی کے گھر مقیم ہیں اور ان کے گھر والے جلد شادی کرنے پر اسرار کر رہے ہیں ۔ گھر والوں کی طرف سے شدید دباﺅ کی وجہ سے اداکارہ نشا چوہدری نے جلد شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مزید : کلچر