جوان دکھائی دینے کے لئے کبھی سرجری نہیں کروانگی جنیفر اینی سٹن

جوان دکھائی دینے کے لئے کبھی سرجری نہیں کروانگی جنیفر اینی سٹن
جوان دکھائی دینے کے لئے کبھی سرجری نہیں کروانگی جنیفر اینی سٹن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی اداکارہ جنیفر اینی سٹن نے قسم کھائی ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان دکھائی دینے کے لئے کبھی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائے گی۔ اینی سٹن نے کہا کہ وہ بردباری کے ساتھ بوڑھا ہونا پسند کرے گی۔ اگر کوئی اس کے سرپر بندوق بھی رکھ دے وہ سرجری نہیں کروائے گی۔ نہ بوٹاکس کے انجکشن لگوائے گی۔ 45 سالہ اداکارہ نے کہا کہ نہ جانے عورتیں جوان دکھائی دینے کے لئے اپنے ساتھ ایسا کیوں کرتی ہیں، وہ مجھے اپنے رویوں سے عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیتی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ وہ ایسی بہت سے اداکاراﺅں کو جانتی ہیں جنہوں نے ایسا کچھ نہیں کیااور بڑھاپے میں بھی جوانوں سے زیادہ دل کو بھاتی ہیں ۔

مزید : کلچر