چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں 5 غیر ملکی ممالک کی شرکت کی تصدیق

چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں 5 غیر ملکی ممالک کی شرکت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میں رواں سال اکتوبر میں ہونے والے چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں 5 غیر ملکی ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نشنل سکواش ٹورنامنٹ رواں سال 18 سے 23 اکتوبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائیگا جس میں اردن، امریکا، نائیجریا، بھارت اور فرانس کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں باضابطہ شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور ان کے کھلاڑی ایونٹ میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ۔ حکام کے مطابق ایونٹ میں پاکستان میزبانی کے فرائض سرانجام دینگے ۔ حکام کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی مقابلے واپس آئینگے جس سے قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری بھی آئے گی۔