ایشیئن گیمز میں حصہ لینے والے 9رکنی قومی باکسنگ اسکواڈ کا اعلان ل

ایشیئن گیمز میں حصہ لینے والے 9رکنی قومی باکسنگ اسکواڈ کا اعلان ل

اہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 19ستمبر سے ساﺅتھ کوریا میں ہونے والی 17ویں ایشیئن گیمز میں حصہ لینے والے 9رکنی قومی باکسنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اقبال حسین نے بتایا کہ اسکواڈ 6باکسرز اور تین عہدیداران پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والی ٹیم جس نے محمد وسیم کے ذریعے سلور میڈل جیتا تھا میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔محمد آصف کو تبدیل کرکے نئے باکسر ثناءاللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔وسیم (52kgs)ٹیم کو لیڈ کرے گا جبکہ دیگر اراکین میں محب اللہ(49kgs)،نادر بلوچ (56kgs)،علی احمد (60kgs)،عامر خان (64kgs)اور ثناءاللہ (91kgs)جبکہ ٹیم کے عہدیداران میںعلی بخش اور محمد طارق شامل ہیں ۔

جبکہ اقبال حسین اسکواڈ میں بطور مینجر شامل ہیں ۔اقبال حسین نے بتایا کہ ثناءاللہ بھاری ویٹ کیٹیگر ی میں مقابلہ کرے گا اور اسے آصف(69kgs ) پر ترجیح دی گئی ہے جس نے کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لیا اور متاثر کرنے میں ناکام رہا ۔ایشین گیمز میں ہمیں بھاری ویٹ کیٹیگری میں میڈل کی امید ہے اور جس کی وجہ سے ہم نے ثناءاللہ کو ٹیم میں شامل کیا ۔اقبال حسین نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ قومی ٹیم ایشین گیمز میں میڈلزحاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی کیونکہ ٹیم کے اراکین کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی وجہ سے کافی اچھی تیاری ہے ۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے ہمارے باکسروں کو کافی فائدہ مند تجربہ ہوا اور ایشیئن گیمز سے قبل ہم نے مکمل ٹریننگ کی منصوبہ بندی کی ۔ملک میں معمول کے ٹریننگ کیمپ کے علاوہ ہم ٹیم کا ایک ماہ دورانیہ پر مشتمل کیمپ غیر ملک میں لگارہے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی