سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض پریشانی کی بات نہیں، کرکٹر ز

سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض پریشانی کی بات نہیں، کرکٹر ز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سعید اجمل کو باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس سے قبل بھی ان پر یہ اعتراض کیا گیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا اور اس مرتبہ بھی کچھ نہیں ہوگا کیونکہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بالکل ٹھیک ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سابق کپتان اور چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ آئی سی سی سعید اجمل کو کلیئر قرار دیدیگا امپائرز کی جانب سے بلاوجہ پریشان کرنے کی کوشش کی گئی ہے سرفراز نواز نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑے گا شائقین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ان کا باﺅلنگ ایکشن بالکل درست ہے راشد لطیف اور شعیب اختر نے بھی کہا کہ بلاوجہ پریشان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ان کو کلیئر کردیا جائے گا۔