سپینش لیگ، بارسلونا کی ٹیم 24اگست کو مہم کا آغاز کرے گی

سپینش لیگ، بارسلونا کی ٹیم 24اگست کو مہم کا آغاز کرے گی

ریوڈی جنیرو( نیٹ نیوز)بارسلونا کی ٹیم لالیگا چیمپئن شپ میں 24 اگست کو ایلچی کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ شہرہ آفاق برازیل اور بارسلونا کے فٹ بالر نیمار نے انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

 نیمار گزشتہ ماہ برازیل میں منعقدہ بیسویں فیفا ورلڈ کپ کے دوران انجری مسائل کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ میگا ایونٹ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...