انڈر 17 کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ آج شرو ع ہوگا

انڈر 17 کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ آج شرو ع ہوگا

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی انڈر 17 کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ آج شرو ع ہوگا۔ ٹیم دورہ میں تین ون ڈے میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔25 اگست کو ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔ عمران رفیق کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گوہر حفیظ، ذیشان ملک، محمد عمیر، سید مزمل شاہ، عماد عالم، حسن خان، احمد سلطان، وکٹ کیپر ہدایت اللہ، فراز خان، محمد سلطان، محمد عمر، ثمین گل، اکرام اللہ نیازی اور عاقب خان شامل ہیں جبکہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں محمد عمر، منیب الرحمان، راﺅ عرفان، محمد سلیم اور محمد احتشام شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...