انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں ٹف ٹائم دے کر سیریز برابر کرینگے ٗ روہیت شرما

انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں ٹف ٹائم دے کر سیریز برابر کرینگے ٗ روہیت شرما


لندن ( نیٹ نیوز )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھارتی ٹیم کم بیک کرتے ہوئے سیریز کو برابر کرنے کی پوری کوشش کرے گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست پر انہیں افسوس ہے تاہم اب ہماری نظریں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ پر مذکور ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ بھارتی ٹیم اس میچ میں بھر پور انداز میں کم بیک کرے گی اور انگلینڈ کو شکست سے دوچار کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی