جو ولفریڈ سونگا نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جو ولفریڈ سونگا نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مونٹریال( نیٹ نیوز) فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے راجرز کپ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ 17 گرینڈ سلام کے فاتح راجر فیڈرر کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جو ولفریڈ سونگا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ 17 گرینڈ سلام کے فاتح راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سپین کے فیلکیانو لوپز کو شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔