بھارتی حکومت افغانستان میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرے گی

بھارتی حکومت افغانستان میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرے گی

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی حکومت کرکٹ کے کھیل کے فروغ کیلئے خانہ جنگی کاشکار ملک افغانستان میں دس لاکھ ڈالرزسے کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرے گی۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت افغانستان میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرے گی جس پر دس لاکھ ڈالرزخرچ ہوں گے ۔سٹیڈیم افغانستان کے جنوبی صوبے قندھارکے شہر آئینو مینا میں تعمیر ہوگا۔اس سٹیڈیم کیلئے2012ءمیں افغان کرکٹ بورڈ نے جگہ کا عطیہ دیدیا تھا۔بھارتی حکومت دس لاکھ ڈالرزسمال ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سکیم کے تحت دے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی