ڈوپلیسی ہرارے ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار

ڈوپلیسی ہرارے ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار

ہرارے( نیٹ نیوز) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازڈوپلیسی زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور دو رنز کے فرق سے کیریئر کی چوتھی سنچری نہ بنا سکے۔ پیر کو ٹیسٹ کے تیسرے روز ڈوپلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے، بدقسمتی سے وہ دو رنز کے فرق سے چوتھی سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے، انہیں ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے سپنر جان یومبو نے آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی