پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے تیاریوں کا آغاز

پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے تیاریوں کا آغاز

لاہو ر( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین اور پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سائر علی شاہ نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، جی ایم میڈیا آغا اکبر اور دیگر عہدیداران کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کےلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں تیاریاں شروع کردیں۔ چیئرمین کا انتخاب 18 اگست کو ہوگا۔ منتخب چیئرمین کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالے گا۔ چیئرمین کے انتخاب کےلئے کاغذات نامزدگی 15 اگست کی شام پانچ بجے سے پہلے جمع کروائے جاسکیں گے۔ سکروٹنی، کاغذت نامزدگی کی واپسی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ کےلئے 16 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ چیئرمین کے انتخاب، نتائج کے اعلان، نوٹیفکیشن اور منتخب چیئرمین کے چارج لینے کےلئے 18اگست کو تین بجے سہ پہر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...