پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعدپاکستان کا43سالہ ریکارڈبھی ٹوٹ گیا

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعدپاکستان کا43سالہ ریکارڈبھی ٹوٹ گیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سری لنکاکے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعدپاکستان کا43سالہ ریکارڈبھی ٹوٹ گیا،پہلی اننگزمیں 451رنزبنانے کے باوجود پاکستان کوشکست کاسامناکرناپڑا۔ پہلی اننگزمیں450وہ جادوئی ہندسہ تھاجس کو پاکستان کسی ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبور کرجائے تو کبھی شکست نہیں کھاتا تھا لیکن گزشتہ روزیہ ریکارڈبھی ٹوٹ گیااورپاکستان ہار گیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 27 مرتبہ450کے ہندسے کو عبور کیا ہے ، جن میں سے 11 مقابلوںمیں فتوحات حاصل کیں ،15 ڈراہوئے ا ور اب ایک میں شکست ہوگئی۔ جون1971 میں دورہ انگلینڈکے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 608 رنزانگلینڈ کیلئے کافی زیادہ تھے ، البتہ وہ میچ بچانے میں ضرور کامیاب رہا۔ فروری 1973 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈنیڈن میں یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد پاکستان نے اننگز اور 166 رنز کی شاندار فتح حاصل کی۔ دسمبر 1981 کے میلبورن ٹیسٹ کی جیت میں پہلی اننگز کے دوران پاکستان نے 500 رنز بنائے تھے۔اب2014 میں پاکستان پہلی اننگزمیں سری لنکاکے خلاف451رنزبنانے کے باوجود7وکٹوں سے میچ ہارگیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...