کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا

کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائیگا

سینٹ کیٹس( نیٹ نیوز) ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ریڈ سٹیل اور جمیکا کی ٹیموں کے درمیان دوسری کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل وارنر پارک، سینٹ کیٹس میں کھیلا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز میں جاری دوسری کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ اختتامی مراحلے میں داخل ہوگئی، لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں دوسری کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جمیکن ٹیم کی قیادت ویسٹ انڈین ٹیم کے جراح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل کرینگے جبکہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو ریڈ سٹیل کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض ویسٹ انڈین ٹیم کے آل راﺅنڈر ڈیوائن براوو کرینگے۔ واضح رہے کہ دوسری کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کا فائنل میچ 16 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی