اچھے نتائج کیلئے مصباح کو بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنا ہوگی، محمد یوسف

اچھے نتائج کیلئے مصباح کو بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنا ہوگی، محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں ناکامی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی۔ ورلڈ کپ میں اچھے نتائج حاصل کرنے لئے مصباح الحق کو بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنا ہوگی۔ نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو آئندہ ورلڈ کپ میں کامیابی کےلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مصباح الحق کو میگا ایونٹ میں اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کےلئے مثال بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں مصباح الحق کو نمبر تین پر بیٹنگ کرنی چاہئے کیونکہ مختصر فارمیٹ میں ان کا بیٹنگ سٹائل ٹیم کےلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ بری طرح ناکام رہی جس کی وجہ سے ناقابل توقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔