ونسٹن سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 اگست سے شروع ہوگا

ونسٹن سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 اگست سے شروع ہوگا

نیویارک ( نیٹ نیوز ) امریکہ میں کھیلے جانے والا ونسٹن سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 اگست سے شروع ہوگا ۔ اس ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 5 لاکھ 98 ہزار 2 سو 60 ڈالر رکھی گئی ہے ۔ 23 اگست تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں سنگلز، ڈبلز اور سنگلز کوالیفائنگ کے مقابلے ہونگے ۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ ایونٹ ہارٹ کوٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیا بھر سے ٹینس کے نامور ستارے شرکت کریں گے ۔ انتظامیہ کا مزید کہناہے کہ اس ایونٹ کے لئے تمام تر انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی