انگلینڈ اور جنوبی افریقا انڈر 19 کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 15 اگست کو کھیلا جائے گا
برمنگھم ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور جنوبی افریقا انڈر 19 کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل یوتھ سیریز کا پہلا میچ 15 اگست کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو یوتھ ٹیسٹ میچز کی سیریز برابر رہی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 17 اگست، تیسرا 18 اگست، چوتھا 20 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔