یوم آزادی سائیکل ریس ناگزیر حالات کی وجہ سے ملتوی

یوم آزادی سائیکل ریس ناگزیر حالات کی وجہ سے ملتوی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے ناگزیر حالات کی وجہ سے یوم آزادی سائیکل ریس ملتوی کر دی۔ پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے حوالے سے لاہور سے قصور تک سائیکل ریس منعقد ہونا تھی تاہم ناگزیر حالات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سائیکل ریس کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...