ویمن رگبی ورلڈ کپ ،انگلینڈ، امریکہ اور فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ویمن رگبی ورلڈ کپ ،انگلینڈ، امریکہ اور فرانس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس( نیٹ نیوز ) خواتین رگبی ورلڈکپ میں انگلینڈ، امریکہ اور فرانس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ چار بار کی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ جیت کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گئی۔فرانس میں خواتین رگبی ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل مرحلے میں انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ میچ میں دونوں ٹیموں کی خواتین پلیئرز بھرپور انداز میں ان ایکشن نظر آئیں۔ انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیموں نے جارحانہ شاٹس لگا کر میچ 13 13 پوائنٹس سے برابر کر دیا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں چار بار کی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم امریکہ کے ساتھ مدمقابل ہوئی۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد چونتیس تین سے امریکہ کو شکست دی لیکن کیویز رگبی خواتین کی یہ کامیابی بھی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ نہ دلا سکی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...