قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلورکیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری

قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلورکیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قائد اعظم ٹرافی 2014-15: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے لیے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا ہے اس ضمن میں ایل سی سی اے کی لاہور لائنز اور لاہور ایگلز کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز 17اگست بروز اتوار ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں منعقد ہوں گے ایل سی سی اے کے ٹرائلز کے لیے قائم سلیکشن کمیٹی میں سلیم جعفر (قومی سلیکٹر)، محسن کمال ، سجاد اکبر (ہیڈ کوچ لاہور ریجن) اور اقبال ظہور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شامل ہیں ایل سی سی اے کی عبوری کمیٹی کے سربراہ سردار سعادت علی خان نے ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کو ہدایت جاری کی ہیں وہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ 2014-15 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر ٹیم کے دس دس کھلاڑیوں کی فہرست 15اگست تک ایل سی سی اے آفس میں عابد حسین کو جمع کرا دیں سردار سعادت علی خان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ وہ کھلاڑی جو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ 2013-2014میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اپنی پرفارمنس شیٹ کے ساتھ 15اگست تک ایل سی سی اے میں اپنی رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو بھی ٹرائلز میں شامل کیا جاسکے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی