دورۂ انگلینڈ کے بعد بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ ڈنکن فلیچر کو فارغ کرنے کا فیصلہ

دورۂ انگلینڈ کے بعد بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ ڈنکن فلیچر کو فارغ کرنے کا فیصلہ


نئی دہلی ( نیٹ نیوز)دورۂ انگلینڈ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ڈنکن فلیچر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے دورۂ انگلینڈ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ڈنکن فلیچر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔دورے سے قبل ڈنکن فلیچر کو پیغام دیا گیا تھا کہ ان کے معاہدے میں توسیع دورہ انگلینڈمیں کامیابی سے مشروط ہے لیکن بھارتی ٹیم دورے کے دورے حسب روایت ناکام رہی ہے جس کے باعث فلیچر کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔بھارتی بورڈ نے نئے کوچ کیلئے سابق کپتان راہول ڈریوڈسے پہلے ہی بات چیت کرچکی ہے ، راہول ڈریورڈ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی