ٹیسٹ میچ میں وکٹ سپنر کیلئے سازگار نہیں تھی ٗ مشتاق احمد

ٹیسٹ میچ میں وکٹ سپنر کیلئے سازگار نہیں تھی ٗ مشتاق احمد


کولمبو ( نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز سعید اجمل اور عبد الرحمان کی کارکردگی کا بھر پور دفاع کیاہے اور کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بنائی پیچ اسپنر کیلئے سازگار نہیں تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان 6 ماہ کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہاہے جس کی وجہ سے باؤلرز کی کارکردگی میں واضح منفی فرق آیاہے۔ انہوں نے کہاکہ باؤلر کو اپنی کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہوگا ۔ ایک سوال کے جوال میں انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے بنائی گئی پیچ کو بھی شکست کا ذمہ دار قرار دیا اور کہاکہ اس پیچ پر باؤلرز کو کافی محنت کرنا پڑی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ جیسے جیسے پاکستانی باؤلرز ٹیسٹ میچ کھیلیں گے اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور وہ ٹیم کی کامیابی میں اپنا کرادار ادا کریں گے ۔ خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں ایک صفر سے برتری اپنے نام کی لی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...