آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھارتی سرزمین پر کھیلنا سیکھنا ہوگا ٗ گریگ چیپل

آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھارتی سرزمین پر کھیلنا سیکھنا ہوگا ٗ گریگ چیپل

سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ منیجر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل نے کہاہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھارت کی سرزمین پر کھیلنا سیکھنا ہوگا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایشائی وکٹوں پر زیادہ سے زیادہ کھیلنے سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ان وکٹوں پر کارکردگی میں بہتری آسکتی ہے ۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم تھی لیکن بھارتی سرزمین پر اسے 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جو کہ ہمارے لئے انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایشائی ممالک میں ہماری نسبت حالات انتہائی مختلف ہیں اور ہمارے کھلاڑیوں کو اسی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اس حالات کے عادی نہیں ہوتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی