آخری ٹیسٹ بھی جیت کرسیریز اپنے نام کرینگے ٗ سٹیون فن
لندن ( نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلر سٹیون فن نے کہا کہ آخری ٹیسٹ میچ میں کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھیں گے اور بھارت کو شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور کھلاڑیوں نے اس ٹیسٹ میچ میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لئے کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور کھلاڑی جیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔