پولینڈ کی اگنیگا نے راجرز کپ ویمنز ٹائٹل جیت لیا

پولینڈ کی اگنیگا نے راجرز کپ ویمنز ٹائٹل جیت لیا

                               مونٹریال( نیٹ نیوز) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر پانچ اگنیسگا راڈوانسکا نے ڈبلیو ٹی اے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کو شکست دیکر رواں سال کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر پانچ اگنیسگا راڈوانسکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پہلا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ اور رواں سال کا بھی پہلا ڈبلیو ٹی اے ایونٹ جیت لیا۔ قبل ازیں ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں وینس ولیمز نے اپنی چھوٹی بہن سرینا ولیمز کو ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے روس کی کترینا مکاروا کو شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...