سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض

سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض
سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض

  

                   گال/دبئی ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹےم کے آف سپنر سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پرایک بار پھر اعتراض ،آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا،اور 21 دن میں سعید اجمل کو آئی سی سی کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔آئی سی سی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اس دوران سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔کونسل21روز تک ا±ن کے ایکشن کا بغورجائزہ لے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ سنایاجائیگا۔اس دوران سعیداجمل کو پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی میں بگ تھری کے قیام کے بعد ہی د±نیا کے معروف اسپنرزکے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع ہوچکاہے جس میں سری لنکا کے سچیتراسینانائکے سمیت دیگر چند بولرزپابندی کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل 2009 میں بھی سعید اجمل کے ایکشن کو ان کے ”دوسرا“ کی وجہ سے مشکوک قرار دیا تھا لیکن ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔ جادو گر اسپنر اب تک 34 ٹیسٹ میچوں، 110 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی