رکاوٹوں کے باعث مرغی کی سپلائی بری طرح متاثر ،پولٹری مالکان کو کروڑوں کا نقصان

رکاوٹوں کے باعث مرغی کی سپلائی بری طرح متاثر ،پولٹری مالکان کو کروڑوں کا ...

                                                   لاہور(کامرس رپورٹر) یوم شہدائ، آزادی اور انقلاب مارچ کے ہنگاموں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں جہاں لوگوں کو آمد و رفت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، وہیں بنیادی اشیائے خورو نوش کی نقل و حمل بھی متاثر ہورہی ہے ، موجودہ صورتحال میں مرغی کے گوشت کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ، چوزے اور ڈیزل کی سپلائی روک لینے سے پولٹری فارمرز کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے راستوں کی بندش کی وجہ سے ایک روزہ چوزہ گاڑیوں کے اندر ہی مر جانے سے پولٹری فارم پر نہ پہنچ سکا اور نہ ہی ڈیزل اور مرغیوں کی خوراک پولٹری فارمز تک بر وقت پہنچ سکی جس کے باعث پورے پنجاب کی پولٹری انڈسٹری بھی سخت ہیجان کا شکار ہے اس حوالے سے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین (نارتھ زون) رضا محمود خورسند نے بتایا کہ پولٹری کی تمام گاڑیاں جو ایک روزہ چوزہ ، پولٹری کی خوراک، پولٹری فارم کے جنریٹروں کیلئے ڈیزل اور تیار برائلر لے کر پولٹری فارموں اور مارکیٹ میں سپلائی کرتی ہیں وہ گزشتہ تین دنوں سے جگہ جگہ پولیس ناکوں پر کھڑی رہنے سے کروڑوں روپے کا نقصان کر چکی ہیںچیئرمین پی پی اے نے کہا کہ انہوں نے 9 اگست کو سیکرٹری لائیو سٹاک کو آگاہ کر دیا تھا جس پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے متعلقہ محکمے سے زبانی حکم نامہ تمام ڈی سی اوز کو جاری کر دیا تھا لیکن ناکوں پر کنٹینرز کو ہٹانے کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پولٹری کی گاڑیاں فارمز پر نہ پہنچ سکیں جس سے لاکھوں چوزوں کی ہلاکت ہونے کی وجہ سے پولٹری فارمرز کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑاانہوں نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو پولٹری فارموں پر برائلر میں بے انتہا کمی واقع ہو جائے گی جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پولٹری مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی اور قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگارضا محمود خورسند نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر پولٹری کی گاڑیوں کی آزادانہ نقل و حمل یقینی بنائیں تا کہ فارمز پر چوزہ اور منڈیوں میں تیار برائلر کی سپلائی بغیر رکاوٹ جاری رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...